روس کاجنگی طیارہ مار گرایا،یوکرین

کیف: یوکرین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف میں روس کا جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔یوکرین کی وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق روسی فوجی طیارے کو مارگرایا گیا۔ روسی طیارہ کودارالحکومت کیف میں نشانہ بنایا گیا۔طیارہ کا ملبہ عمارت پرگرنے سے عمارت کوآگ لگ گئی۔ دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں متعدد دھماکے سنے گئے۔ہزاروں افراد روسی حملوں کی زد میں آئے شہروں سے محفوظ مقامات کی طرف جانے کی کوشش کررہے ہیں۔کیف میں کرفیونافذ ہے جبکہ سیکڑوں افراد نے رات بنکرز میں گزاری۔یورپی یونین، آسٹریلیا اورجاپان نے بھی روسی بینکوں، کمپنیوں اورروسی شخصیات پرپابندیاں عائد کردیں۔ مغربی ممالک نے یوکرین فورسز کوفوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post