نال لیویز فورس نے چوروں کو دھرلیا چوری شدہ مال مسروقہ برآمد

نال لیویز فورس نال کی ڈکیتوں کے خلاف اس نوعیت کا پہلا کامیاب کارواٸی ڈی بلوچ کمپنی اور ایریگیشن ڈیم پراجیکٹ کے سامان چرانے والے 7 ملزمان گرفتار بڑی تعداد میں سامان برآمد اسسٹنٹ کمشنر نال کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نال منیراحمد سومرو نے نال لیویز تھانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزٸی کے احکامات کی روشنی میں لیویز فورس نال نے ڈکیتوں کے خلاف اس نوعیت کا پہلا کامیاب کارواٸی کرتے ہوۓ 5 ڈکیت سمیت 2 سہولت کار گرفتار کرلیا اسسٹنٹ کمشنر خضدار منیراحمد سومرو کے مطابق خاص زراٸع سے انھیں اطلاع ملی کہ دو بڑے کمپنیوں کے سامان ایک منظم گروہ بڑے چالاکی سے چرارہے ہیں جبکہ انکے ساتھ کمپنی کے زاتی ملازمان بھی شریک ہیں مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر نال کے خود کی نگرانی میں تحصیلدار عبدالمجید خدرانی نائب تحصیلدار گریشہ اللہ داد دہانی لیویز انچارج نال محمد اسلام و دیگر لیویز عملہ نے کامیاب کارواٸی کرتے ہوۓ ڈکیتوں کا گروہ جن میں راشد ولد امیر بخش سکنہ لغور زرد مہراللّٰہ ولد محمد رضا سکنہ خضدار اشرف ولد محمد انور سکنہ نال عبدالخالق ولد عبداللّہ سکنہ نال منظوراحمد ولد عبدالحمید سکنہ سات مرلہ خضدارکو گرفتار کرلیا* *مزید کہا کہ ملزمان N25 پر کام کرنے والے کمپنی ڈی بلوچ اور گونی گریشہ ڈیم کو بنانے والے ایریگیشن کے پراجیکٹ کے سامان جن میں سیمنٹ سریا تار بڑی مہارت سے چراتے تھے ان میں ڈی بلوچ کمپنی کے سیکورٹی گارڈ عطاللّٰہ ولد سلیمان سکنہ گونی شاشان اور ایریکیشن پراجیکٹ کے چوکیدار خدابخش ولد سومار سکنہ استخلی نال ملوث تھے انھیں بھی گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضے سے دو لوڈ ٹرک کے سمینٹ سریا تار برآمد کی گٸی *اسکے علاوہ ملزمان نال کے مختلف علاقوں سے انویٹر ٹرانسفارمر اور کیبل تار وغیرہ چوری کرتے تھے* *اسسٹنٹ کمشنر نال نے مزید کہا کہ لیویز فورس نال عوام کی جان و مال کا محافظ ہیں میں تمام جراٸم پیشہ افراد کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ اسطرح کے گھناٶنا حرکات سے باز آۓ ورنہ انھیں لیویز فورس نال کا سخت سامنا کرنا پڑیگا*

Post a Comment

Previous Post Next Post