تمبو:منجھوشوری کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں سسر نے فائرنگ کرکے اپنی بہو سمیت دو افراد کو قتل کردیا ملزم گرفتار پولیس کے مطابق پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود گوٹھ غیبی خان میں ملزم نوریز خان نے فائرنگ کرکے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بہو مسمات روزینہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا محمد اکرم کو قتل کردیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزم وزیر خان کو گرفتار کرکے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
Share this: