اسلام آباد: لاپتہ حفیظ بلوچ کیلئے قائداعظم یونیورسٹی میں پیس واک کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق خضدار سے لاپتہ قائد اعظم یونیورسٹی کے ایم فل کے طالب علم حفیظ بلوچ کیلئے قائدین اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام قائد اعظم یونیورسٹی کے احاطے میں پیس واک کا انعقاد کیا گیا اور حفیظ بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔ پیس واک میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کرتے ہوئے یونیورسٹی کے طالب علم اور فزکس میں ایم فل اسکالر حفیظ بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔خیال رہے حفیظ بلوچ کو مبینہ طور پر خضدار میں ان کے کلاس روم سے طلباء کے سامنے 8 فروری کو لاپتہ کیا گیا جہاں وہ علاقے کے طلباء کو فارغ وقت میں مفت پڑھاتے تھے۔ جس کے بعد طلبا و طالبات کی جانب سے حفیظ بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Share this: