کوہلو اور بولان میں 2 ٹریفک حادثات میں 2 افرادہلاک، 10زخمی ہوگئے

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سبی کے سالانہ اجتماع میں جانیوالی ڈبل کیبن گاڑی ارنڈ کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت ذوالقرنین مری کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو سبی منتقل کردیا گیا ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے بولان کے علاقے پیر پنجہ کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث پک اپ گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کاشکار ہونے والی گاڑی کوئٹہ سے سبی اجتماع میں شرکت کیلئے جا رہی تھی کہ بولان پیرپنجہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے کے زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ اور لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post