لاہور:لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، میاں بیوی اور انکی بیٹی کو ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کردیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کو طلب کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت امانت علی، شبانہ بی بی اور ازل کے نام سے ہوئی ہے، مقتول امانت علی پیشے سے ایڈوکیٹ ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اوردے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، لاہور:مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Share this