کراچی:کراچی کے علاقے سچل میں پولیس مقابلے میں قتل، اقدامِ قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق سمیرا چوک پر مقابلے میں انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت عمران عرف قاری عرف محبت کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ملزم کے خلاف تھانہ سچل، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے میں قتل، اقدامِ قتل اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔
ہلاک ملزم نے جنوری کے مہینے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا تھا۔واردات کے بعد ملزم تو فرار ہو گیا تھا لیکن اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔
تاہم آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔۔ عوامی حلقوں کا کہناہے اکثر اسٹریٹ کرائم کی پشت پناہی پولیس خود کر رہی ہوتی ہے اگر انکے راض فاش ہونے کا خطرہ ان کو ہو تو وہ اپنے پالتو لوگوں کو ثبوت مٹانے کیلے خود قتل کردیتے ہیں تاکہ ان کے گریبان تک ہاتھ نہ پہنچ سکیں ۔آپ بھی جانتے ہیں پاکستان میں فوج سے لیکر پولیس اورعام شہری تک کوئی بھی قانون کی پاسداری نہیں کرتا خاص کر قانون نافذکرنے والے ادارے لوگوں کو دن دھاڑے اغوا کرتے ہیں اور جس کیلے کوئی قانون نہیں ہے ۔ ان سے پوچھا جائے کہ وہ کیوں غیر قانونی ھرکت کر رہے ہیں ؟ اب تک ستر ہزار بلوچ لاپتہ ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔
Share this