کوئٹہ:کچلاک بائی پاس پردو گاڑیوں کے درمیان ٹریفک حادثہ، ایک خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی ہو گیا، پو لیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے کچلاک بائی پاس جلو گیر کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔
Share this: