زعمران: فوجی چیک پوسٹ سے اہلکارڈیوٹی چھوڑکرفرار

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زعمران عبدوی میں ایران بارڈرپر واقع پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر تعینات ایک اہلکار ڈیوٹی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ زعمران عبدوی میں چیک پوسٹ سے فرار ہونے والے اہلکار کی شناخت سعداللہ کے نام سے ہوگئی۔ دو روز پہلے کیچ کی تحصیل دشت سے بھی پانچ اہلکار فرار ہوئے تھے۔ گذشتہ اتوار کو تربت میں صوبیدار نقیب اللہ نامی ایک اہلکارنے خودکشی کی تھی۔ حالیہ دنوں ضلع کیچ کے علاقے دشت،ضلع پنجگور اور ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز پر بلوچ آزادی پسندتنظیموں کے حملوں اور سینکڑوں اہلکاروں کی ہلاکت کے بعدبلوچستان بھرمیں فوجی اہلکاروں کے ڈیوٹی سے انکار کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ضلع کیچ، ضلع پنجگور اور ضلع نوشکی میں فورسز پر تاریخی حملوں کے بعدفورسز اہلکاروں میں خوف اور ڈر نے جنم لیا ہے جس سے ان کے حوصلے مکمل پست ہوگئے ہیں۔گذشتہ دنوں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل باجوہ کی نوشکی اور تربت کا دورہ اسی سلسلے کی کڑی تھیں تاکہ مایوس اور ڈرے ہوئے اہلکاروں کی مورال کوبلند کیا جاسکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post