بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابقہ سیکٹری جنرل رحیم ایڈوکیٹ نے اپنے ٹیوٹ میں کہاہے کہ نوشکی اور پنجگور میں فوجی کیمپوں پر بلوچ آزادی پسندوں کے حملوں کے بعد بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں میں ایک نیا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فوج اور انٹیلی جنس کی اس طرح کی کارروائیاں بلوچ عوام کے لیے انہیں قابض کے طور پر پہچاننا آسان بنا رہی ہیں۔