بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں جمعہ کے روز پاکستانی فورسز نے مختلف آبادیوں میں آپریشن کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا -
تفصیلات کے منگچر خلق مجید شہید میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے لوگوں کو ہراساں کیا -
لاپتہ کیے گئے پانچ افراد میں ایک شخص کی شناخت وطن ٹیچر ایسوسی ایشن قلات کے ضلعی صدر ماسٹر کفایت اللہ لانگو کے نام سے ہوئی ہے -
علاقائی ذرائع کے مطابق جمعہ کے علی الصبح فورسز کے اہلکار گھر گھر میں تلاشی لے رہے ہیں - جبکہ دیگر لاپتہ چار افراد کی شناخت کے بارے میں معلومات حاصل نہ ہوسکے -
دوسری جانب سرکاری سطح پر ابتک آپریشن کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے -
خیال رہے کہ رواں مہینے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 35 سے زائد افراد کی جبری گمشدگی کا رپورٹ سامنے آچکا ہے-