بلوچستان کا نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے سرحدی علاقوں میں آمد ورفت کو سہل بنانے پر اتفاق

کوئٹہ: قابض وفاقی اور کھٹ پتلی بلوچستان کے حکومتوں نے بلوچستان میں وفاق کی جانب سے روزگار کے دروازے ببند کرنے بعد اب نوجوانوں کو روزگار کرنے کی اجازت سرحدی علاقوں میں آمد ورفت کو سہل بنانے پر اتفاق کیا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشت دونوں سلکیٹڈ وزیراعظم عمران خان نے کھٹ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ نوشکی کا دورہ کیا تھا جہاں علاقے کے عمائدین نے انہیں بلوچستان میں روزگار کے دروازے بند کرنے پر ذمہدار ٹھرایا تھا۔ غربت پسماندگی کے خاتمے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کر نے کے لئے سرحدی علاقوں میں بارڈر پر آمد و رفت کے لئے دوبارہ اجازت دینے پر زوردیاتاھا جس کے بعد وہ انتہائی شرمندگی محسوس کرتے ہوئے بارڈر پر انٹری کارڈسسٹم سمیت دیگر پیچیدہ طریقہ کار ختم کر کے سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا حکومتی ذرائع کے مطابق کھٹ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو موقع کو غنیمت جان کر جلد ہی رخشان ڈویژن کے چاغی، واشک، نوشکی،تفتان کا دورہ کریں گے جہاں وہ بارڈر پر انٹر ی سسٹم کو سہل بنانے کے اقدامات کا آغاز کریں گے

Post a Comment

Previous Post Next Post