وی بی ایم پی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4578 دن مکمل

کراچی پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4578 دن ہو گئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں مفتی عبد السلام، عارف مولانا حبیب سیاسی سماجی کارکن یاسر بلوچ اور دیگر نے شامل تھے۔ وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ وفد سے مخاطب ہوکر کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے اور مسخ شدہ لاشیں پھینکی جا رہی ہیں مگر میڈیا کے لیے یہ کہنا بہتر ہے کہ یہ استعماری آواز ہے یہ حاکم کی آواز ہے قابض کی آواز ان سے توقع نہیں رکھنا چاہیے۔ ہمیں خود اپنی مسخ شدہ لاشوں کی آواز بن کر دنیا کو اپنی مظلومیت و محکومیت کا پیغام پہنچانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان بھر میں آپریشن مسخ لاشوں میں تیزی آئی ہے مذہبی انتہائی پسندی کا بڑھتا ہوا رحجان بلوچ خواتین کا اغواء لاپتہ کرنا جیسے واقعات میں روز اضافہ ہو رہا ہے دوسری جانب بلوچ تنظیمیں آپس میں انا اور ضد کو لیے ایک دوسرے کے خلاف صف آراہ ہیں جس کا اثر ان اداروں کی کارگردگی کے ساتھ ساتھ پرامن جدوجہد پر پڑھ رہا ہے بہت سے علاقوں میں سیاسی تربیت اور ‏‏شعوری عنصر ہمیشہ سے کم رہا ہے اس لیے عوام انتہائی مایوسی کا شکار ہے اگر یہی صورتحال رہی تو اس علاقوں میں ریاست اس کے دلال اپنی طاقت میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post