بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ آبسر کور کے مقام سے گذر رہی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس حملے میں بی ایل اے کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں شامل ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے گاڑی میں سوار تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن فوج نے حسب معمول سرمچاروں کے حملے کے بعد اپنے شکست خوردہ فوج کے مورال کو بلند رکھنے کیلئے مذکورہ مقام کو سیل کرکے اپنے جانی اور مالی نقصانات میڈیا سے چھپانے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن فوج پر اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہینگی