بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔
دونوں افراد کو نوشکی کلی جمالدینی سے حراست میں لیا گیا۔
لاپتہ کئے گئے دونوں نوجوانوں کی شناخت عاصم اور وحید کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اسی طرح کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ سے بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے کوہ بن کے رہائشی معراج ولد عصا کو سیکورٹی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق رات گئے چار بجے رئیس گوٹھ میں رینجرز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ نوجوانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں لوگوں کی جبری گمشدگیوں کے کیسز مسلسل رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ پچھلے ایک ہفتے سے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
TAGSآئی ایس آئیپاکستانی فوججبری گمشدگیلاپتہ افراد لواحقینوائس فار بلوچ مسنگ پرسنز