بلوچستان کے ضلع پنجگور سے جمعرات کےکی صبح فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کئے جانے والے افراد میں سے دو کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے چتکان سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس میں ایک کی شناخت اختشام ولد غلام سرور کے نام سے ہوئی ہے جو تسپ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
پولیس کہنا ہے کہ اختشام کی لاش گچک منڈی سے برآمد ہوئی ہے جبکہ دوسرا لاش پرانا تھانہ ایریا سے برآمد ہوئی ہے جس کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد کے سروں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پنجگور میں آج صبح سے فوج نے اعلانیہ کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ شہریوں کے ساتھ ساتھ لیویز اور پولیس کو گشت کرنے اور باہر نکلنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق کرفیو کے دوران فورسز نے چتکان بازار سے 7 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔
مذکورہ لاشوں کے حوالے سے علاقائی ذرائع بتاتے کہ ہیں یہ وہی افراد ہیں جنہیں آج صبح فورسزنے لاپتہ کیا تھا۔جن میں دو کو قتل کرکے لاشیں پھینکی گئیں جبکہ باقی پانچ تا حال لاپتہ ہیں۔