بی ایل اے کے حملوں کے بعد پاکستان بھر میں سیکورٹی الرٹ جاری

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور نوشکی میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملوں کے بعد پاکستانی وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان بھر میں سیکورٹی الرٹ جاری کردیا ہے- وزارت داخلہ کے مطابق بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں اور آزاد کشمیر کی پولیس اور سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزرات داخلہ نے تمام انٹیلی جنس و سیکیورٹی اداروں کو غیر معمولی طور پر مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو بھی غیر معمولی طور پر مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز بلوچستان کے دو مختلف شہروں میں مسلح افراد ایف سی کیمپوں میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد دونوں شہروں میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین شدید نوعیت کے جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھے- نوشکی اور پنجگور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا جنکی ذمہ داریاں ذمہ داری آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے- بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے اپنے ایک تفصیلی بیان میں کہا تھا کہ نوشکی اور پنجگور حملے انکے تنظیم کے فدائی ونگ مجید بریگیڈ نے کی ہے تنظیم کے ترجمان کے مطابق نوشکی میں فورسز کے 100 سے زائد اہلکار ہلاک کرنے کے بعد آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور انکے 9 ساتھی شہید ہوئے ہیں جبکہ پنجگور میں انکے فدائین ابھی بھی اپنے پوزیشن پر موجود ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post