نوشکی حملے میں آئی جی ایف سی میجر جنرل ایمن بلال کی ہلاکت کی اطلاعات

بلوچستان کے علاقے ایف سی کے ہیڈ کوارٹر پر بلوچ فدائین کے حملے اورقبضے کے بعد آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ایمن بلال صفدر کے ہلاکت کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی ایک اطلاع کے مطابق نوشکی میں تمام فدائین جام شہادت نوش کرگئے جبکہ پاکستانی فوج کے 90 سے زیادہ اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا۔ ایک اہم ذرائع کے مطابق نوشکی کیمپ میں موجود آئی جی ایف سی ایمن بلال صفدر بھی مجید بریگیڈ کے فدائین کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک اس کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ دوسری طرف پنجگور کیمپ میں ایک بجے کے بعد دوبارہ جنگ شروع ہوگئی ہے جس میں بلوچ فدائین اور پاکستانی فوج کے درمیان ایک دفعہ پھر شدت کے حملے کیے جارہے ہیں۔ سنگر نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور کیمپ ابھی تک بلوچ فدائین کے مکمل قبضے میں ہے۔جہاں پاکستان کی بری افواج ان کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچ فدائین کو پسپا کرنے کیلئے پاکستانی فوج کو جنگی ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ اب ٹینک کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔ ذرائع نے سنگر نیوز کو بتایا کہ آخری اطلاع تک 2 بجے کے بعد جب دوبارہ جنگ چھڑ گئی تو اس میں فوج کو بلوچ فدائین کے مقابلے میں جنگی ٹینک کی سہولت دی گئی جبکہ ہیلی کاپٹر اور جنگی جیٹ طیارے مسلسل ایف سی کیمپ پنجگور پر بمباری اور شیلنگ کررہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post