بلوچستان کے علاقے سبی میں پولیس کی پیٹرولنگ وین پر حملہ ہوا ہے۔
حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پو لیس کے مطابق پیر کو سبی کے علا قے حاجی حمبل بابا کے قریب پولیس پیٹرولنگ وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پو لیس اہلکار شوکت مرغزانی،ریاض اور راہگیر علی نواز زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔
پو لیس نے زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔