کوئٹہ:جنوری 2022: آزادی پسند وں کے 6واقعات میں 17افراد جاں بحق جبکہ 32زخمی ہوئے ہیں، اسلام آباد میں موجود ایک آزاد تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس)کی جانب سے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2022 کے دوران پرتشدد حملے 28 سے کم ہوکر 24 ہوگئے، لیکن دسمبر 2021 کے مقابلے میں اموات اور زخمی افراد کی تعداد میں بالترتیب 15 اور 37 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں نے 6 حملے کیے جن میں 17 لوگ مارے گئے جن میں سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکار اور 2 شہری شامل تھے جبکہ 32 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 26 عام شہری تھے جبکہ 6 شہریوں کا تعلق سیکیورٹی فورسز سے تھا۔
Share this: