لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امریکیوں کو خوش کرنے کیلئے سی پیک کو پس پشت ڈال دیا گیا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ اقتدار اور طاقتور کنٹرول کیلئے حکمران ٹولے نے پاکستان کیلئے گیم چینجر سی پیک پرکام سست، پیش قدمی صفرکردی۔ انہوں نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ساری محنت، مشقت اور کوشش برباد کر دی۔ سعد رفیق نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ چین کا دورہ وقت اور قومی پیسہ ضائع کرنی کے سوا کچھ نہیں، چینیوں کو چونا نہیں لگے گا۔
Share