مچھ:ڈھاڈر پولیس کی بروقت کاروائی چوری شدہ اونٹ پسٹل برآمد ملزم گرفتار ڈھاڈر شہر کو کرائم فری زون بناکر دم لیں گے پولیس عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیارہیں ایس ایچ او ڈھاڈر تفصیلات کیمطابق ڈی آئی جی نصیر آبادایس پی کچھی گل احمد کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ریاض کی زیرنگرانی ایس ایچ او ڈھاڈر مٹھا خان مغیری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹہ کے اندر چوری شدہ اونٹ مالیت 3لاکھ روپے ملزم رحیم خان ولد محمد حیات عرف رکھیہ کو پسٹل سمیت مال مسروقہ کے ساتھ گرفتار کرلیا اسموقع پر عوام اور متاثرین نے ڈھاڈر پولیس کی بروقت کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ڈی ایس پی ڈھاڈر ریاض احمد اور ایس ایچ او ڈھاڈر مٹھا خان مغیری نے میڈیا نمائندوں سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہر قسم کے کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور ملوث ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی ایس ایچ او ڈھاڈر نے بتایا کہ ڈھاڈر بولان کو جرائم سے پاک کرائم زون بناکر دم لیں گے پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ہیں اور اپنے فرض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی قابل قبول نہ ہوگی ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے اس عظیم مقصد کی تکمیل کیلئے عوام الناس بھرپور تعاون کریگی۔
Share this: