بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کیلکور سے مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی کی جانب سے فوجی چوکیوں کے خالی کرنے کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ فورسز بڑی تعداد آج بروز پیرکیلکور کے مختلف علاقوں سے چوکیاں خالی کرکے بیس کیمپوں میں چلے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں دشت سبدان میں فورسز چوکی پر بلوچ آزادی پسند مسلح جنگجوؤں کے حملے و 17اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد شنید میں آیا ہے کہ فورسزاہلکارخوف اور ذہنی کوفت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ پہاڑی ایریاز میں ڈیوٹی دینے سے انکاری ہے۔
پاکستان آرمی کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ تربت اسی سلسلے کی کڑی بتائی جارہی ہے کہ وہ کس طرح ڈرے اور سہمے ہوئے اپنے سپاہیوں کی مورال بلند کرے۔