پنجگور: پنجگوروشبودمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پو لیس اہلکار زخمی ہو گیا۔پو لیس کے مطا بق پنجگوروشبودمیں پو لیس حوالدار ارباب جان اپنے ذاتی گاڑی میں سریکوران پولیس تھانہ سے اپنے گھر جارہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے پو لیس نے زخمی کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
Share this: