ضلع گوادر میں تاریخ کی بدترین غیر قانونی فشنگ ہورہی ہے، خداداد واجو

گوادرمید اتحاد کے رہنما اوربی این پی کے مرکزی ماہی گیر سیکریٹری خداداد واجو نے اپنے جاری کرد بیان میں کہا کہ ضلع گوادر میں جاری تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ضلع گوادر بلخصوص تحصیل جیونی اور اورماڑہ میں جاری بدترین ٹرالرنگ سے گوادر کے ماہی گیر کافی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ضلع گوادر میں ماہی گیروں کی معاشی قتل عام ہورہا ہے، ماہی گیروں سے ان کی منہ کا نوالہ چین رہے ہیں جس سے ماہی گیر انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے گوادر میں فشریز ڈیپارٹمنٹ کے پاس نہ کوئی دفاعی فورس ہے نہ ہی محکمہ کے پاس اختیارات ہیں جو کہ ماہی گیروں کی بہتری اور ٹرالر مافیا کے خلاف بروئے کار لاسکیں بلکہ وہی پرانے ناکارہ بوٹ اور قانون استعمال کررہے ہیں جو کہ کسی کام کے نہیں اوراس وقت غیرقانونی ٹرالنگ کے عمل کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ضلع بھر کے ماہی گیر فشریز کی ماہی گیر کش پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فشریز ڈیپارٹمنٹ کو نئے سرے سے فشریز قانون سازی اور منظم جامع فشریز فورس بنانے کے لئے زور دیتے ہیں کہ حکومت بلوچستان اور محکمہ فشریز اپنے قانون پر نظر ثانی کرکے ٹرالر مافیہ کو منتقی انجام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ماہی گیروں کا معاشی مسئلہ ترجیحی بنیادوں میں حل ہوسکے۔وگرنہ بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع بھر کے ماہیگیروں کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post