کوئٹہ:کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کے ساتھ او پی ڈیز سے بائیکاٹ بھی جاری ہے، ڈاکٹرز کے احتجاج کا سلسلہ 4 ماہ سے جاری ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے مزاکرات کا سلسلہ بھی ختم کردیا گیا ہے، ینگ ڈاکٹرز کا سول اسپتال میں احتجاجی کیمپ بھی جاری ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے، صوبائی حکومت مزاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ جلد آگے کا لائحہ عمل دینے کیلئے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کریں گے۔
Share this: