ڈیرہ مراد جمالی میں دو فوجیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے گیس پائپ لائن کی سیکورٹی پر موجود دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ گیس پائپ لائن کی حفاظت پر معمور تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے گزشتہ شب نو بجے کے قریب بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کے نزدیک ربی میں سوئی سے ڈیرہ مراد جمالی جانے والی گیس پائپ لائن پر گشت کرنے والے سکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد قابض فوج نے چاروں اطراف علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم منظم منصوبہ بندی کے تحت بلوچ سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ہمارے اس طرح کے کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post