بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے فورسز کے گشتی ٹیم کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
فورسز کو ڈیرہ مراد جمالی میں ربی کے مقام نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے جب وہ گیس پائپ لائن کی حفاظت پر معمور تھے۔
ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے ڈیرہ مراد جمالی میں چوبیس گھنٹے کے دوران یہ دوسرا دھماکہ ہے اس سے قبل دستی بم حملے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کرلی تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔