اورماڈہ کے نیول بیس سے دو ایف 16 امریکی ساختہ جنگی جہاز ضلع کیچ کے تحصیل دشت کے علاقوں کی جانب اڑان بھر کے روانہ ہوگئے ہیں۔سنگر نیوز کو ملنے والی ایک اہم اطلاع کے مطابق دونوں جنگی جہاز دشت کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔
اس بات کا خدشہ ہے کہ مزکورہ جنگی جہازیں سبدان واقعہ اور اس کے بعد پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ کے دورہ تربت کے بعد ایک وسیع فوجی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جس کی منظوری قمر باجوہ نے گزشتہ روز ایف سی ساؤتھ بلوچستان کے ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلی سطحی عسکری نشست میں دی تھی۔
ادارہ سنگرنیوز نے پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خفیہ دورہ کی نہ صرف خبر بریک کی تھی بلکہ اس اندرونی نشست کے فیصلہ
جات کی خبری بھی دی تھی جس میں دشت اور ضلع کیچ کے پہاڑی علاقوں میں ایک وسیع فوجی آپریشن کی منظوری دی گئی تھی۔