خرطوم:سوڈان کی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 79 افراد جاں بحق ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایاکہ ہزاروں شہریوں نے سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف رواں ہفتے بھی مظاہرہ کیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے دارالحکومت خرطوم میں ایوان صدر کی جانب جانے کی کوشش کی۔فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کر دی، ہلاکتوں کی تعداد 79 ہو گئی۔