ضلع ڈیرہ اللہ یار میں ڈیرہ مراد جمالی سے جیکب آباد جانے والی کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر جسکے باعث موٹرسائیکل سوار ثناء اللہ چکھڑا نامی نوجوان جاںبحق ہوگیا-
ژوب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ کپیپ کے قریب ٹوڈی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سواراحسان اللہ نامی شخص جاںبحق ہوگیا-
گاڑی سوار موقع سے فرار ہوگیا، انتظامیہ نے نعش سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا ہے-
گزشتہ شب چاغی میں افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں رات دو بجے کے قریب لال محمد نامی شخص کے گھر میں مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کردی-
فائرنگ سے لال محمد اور اسکی 6 سالہ بیٹی موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے جبکہ ایک اور 14 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی-