آواران میں فورسز فضائی آپریشن جاری ہے،زمینی فوج تین اطراف سے مزکورہ علاقہ پہنچنا شروع ہے

آواران کے علاقہ ہتہیل ،پسہیل چھوہر کے پہاڑوں اور ندی نالوں میں فضائی آپریشن جاری ہے ۔ہمارے نمائندے کے مطابق اس فوجی بربریت میں چھ جنگی ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں ۔ جہاں انھوں نے شیلنگ کے بعد کمانڈوز اتار دیئے ہیں ۔جنھوں نے خانہ بدوشوں کے جھگیوں کو آگ لگادی ہے ۔آخری اطلاع تک فورسز کا آپریشن جاری ہے ۔تاہم کسی کے گرفتاری یا جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔تاہم بتایا جارہاہے کہ مزکورہ جگہ زمینی فوج آواران دراسکی ،مشکے تنک،اور پنجگور گچک کی طرف سے ۔پہنچناشروع ہو گئے ہیں ۔آپ بھی جانتے ہیں مزکورہ ندیوں سے خانہ بدوشوں کو رواں سال یہاں سے فوج نے زبردستی نقل مکانی پر مجبور کیاتھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post