ایکسائز نے مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ قائم کردیا

کوئٹہ:آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)ایکسائز یونٹ نے مطالبات کے حق میں ایکسائز آفس میں احتجاجی کیمپ قائم کردیا پیر کو احتجاجی کیمپ میں ایک اجلاس زاہد بلوچ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری عصمت درانی، سینئر ممبران حاجی وہاب نوتیزئی، ہیبت خان ناصر، نیاز لانگو، عمر فاروق، اسلم بڑیچ اوردیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے ملازمین کے جائز مسائل کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ انتظامیہ کو پیش کیا گیا لیکن سیکرٹری ایکسائز کے متعصبانہ رویے اور ملازمین دشمن پالیسیوں کے خلاف آج سے احتجاجی کیمپ شروع کردیا گیا ہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سروس رول میں ترمیم نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ ایکسائز کے ملازمین کا پروموشن کوٹہ ڈائریکٹ کے کوٹے میں تبدیل کرنا سیکرٹری ایکسائز کی دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے لہذا سیکرٹری ایکسائز کو فی الفور تبدیل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ آن لائن لائن سسٹم میں بے ضابطگی اور تباہی کے ذمہ داران کے خلا ف انکوائری کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے اور غفلت بھرتے والے افراد کو سزا دلائی جائے تمام جونیئر آفیسران کو تبدیل کرکے سینئر آفیسران کو موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے ملازمین کو صحت کی سہولیات نہ دینا افسوسناک ہے ملازمین کو فوری طورپر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنیا جائے۔انہوں ے کہا کہ محکمہ ایکسائز میں فورس ڈیکلیریشن نوٹیفیکشن نہ ہونے کی وجہ محکمہ ایکسائز کے ملازمین ڈیلی الاونس سے محروم ہے ملازمین کو فوری الاونس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ایسے تمام ملازمیناورافسران کو فوری تبدیل کیا جائے جو دو سال سے زیادہ عرضی سے ایک ہی سیٹ پر قابض ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز حکومت کو سالانہ ٹیکس کی مد میں بھاری رقم دیتا ہے لہذا محکمہ ایکسائز کو اپنی بلڈنگ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اکاونٹ براچ میں ٹینڈرز اور سالانہ بجٹ کی مد میں بے ضابگطویوں کی تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post