ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے بھائی شاہ میر بلوچ بازیاب

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے بھائی بازیاب ہوگئے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے بھائی شاہ میر بلوچ کو 19 جون 2021 اور کزن مرتضیٰ بلوچ کو 22 ستمبر 2021 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے مرتضیٰ زہری 23 نومبر کو بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹر صبیحہ کے بھائی اور کزن کی جبری گمشدگی کے خلاف طلباء تنظیموں اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے – یاد رہے کہ جامعہ بلوچستان سے جبری گمشدگی کے شکار دو طالب علم سہیل و فصیح کے بازیابی کیلئے طلبہ سراپا احتجاج ہیں۔ بلوچستان یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر گذشتہ اٹھارہ روز سے دھرنا دیا گیا ہے حکومتی کمیٹی اور دھرنا مظاہرین میں مزاکرات کے بعد جامعہ بلوچستان کے سامنے دھرنے پر بیٹھے طلباء نے اپنا دھرنا پندرہ روز کے لئے موخر کردیا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پندرہ روز میں طلباء منظرے عام پر نہیں آئے تو پھر سے دھرنا دینگے۔ طالب علم سہیل و فصیح رواں ماہ کے پہلی تاریخ کو یونیورسٹی سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post