حب: مکران کوسٹل
حب: گذشتہ تین دن سے مکران کی طرف پاکستانی فوج کی نقل و حرکت میں غیرمعمولی اضافہ ہواہے ۔پیر عینی شاہد ین کا کہنا ہے کہ پیر کے روز وندر کے مقام پر 50 سے زائد فوجی ٹرکوں کی لمبی قطار دیکھی گئی ہے جو کہ کراچی سے مکران کی طرف جا رہی تھی جبکہ پسنی کے مقام پر 15 فوجی ٹرکوں پر مشتمل کافلہ دیکھا گیا ہے جو گوادر کی طرف جارہی تھیں۔
آج بدھ خے روز
بھی درجنوں ٹرکوں کے خافلوں کو کراچی سے بلوچستان کی طرف آتے دیکھا گیا ہے تاہم اتنی کثیر تعداد میں فوجی ٹرکوں کے نقل وحمل کی کوئی غیر معمولی وجہ نظر نہیں آتی کیونکہ بلوچستان میں گذشتہ اکیس سالوں سے پاکستانی فوج مسلسل فوج کشی کر رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر بلوچستان کے ہر گاؤں اور شہروں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں فوج کشی کی جا رہی ہے۔
گذشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے زامران میں دشتک کے راستے پاکستانی فوج نے بند کیے۔ گیشردان کے مقام پر فوج نے چوکی قائم کی ہے اور مقامی لوگوں کو راستہ نہیں دیا جا رہا۔بڑی تعداد میں پاکستانی فوج پہاڑ کے اندرونی علاقوں میں گئی ہے۔
جبکہ مزن بند کے علاقے میں بھی فوج کشی کا سلسلہ چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع آواران اور پنجگور میں بھی طویل عرصے سے فوج کشی کی جا رہی ہے۔