کوئٹہ، سمنگلی روڈ پولیس گاڑی پر فائرنگ، دو افراد زخمی

کوئٹہ سمنگلی روڈ، بورڈ آفس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے پولیس کے حوالدار برھان دین سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او صدر کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ یہ واقعہ سمنگلی روڈ بورڈ آفس کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post