کوئٹہ: ریکوڈک‘ ساحل وسائل کی بقاء اولین ذمہ داریوں میں شامل ہیں پارٹی کے موقف واضح ہے کہ بلوچستان کے وسائل مال غنیمت نہیں ان کی حفاظت کیلئے قومی جمہوری انداز میں جدوجہد کرتے ہوئے غیر متزلزل انداز میں آگے بڑھائیں گے سرزمین بلوچستان کے مفادات پر ہمیشہ اصولی موقف اختیار کیا اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے گوادر سی پیک کا معاہدہ کب اور کس کے دور میں ہوا اس معاہدے کے مندرجات کہاں ہیں وہ کون سے لوگ تھے جنہوں نے وہاں لب کشائی کی جرات تک نہ کی ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل‘ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی‘ سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی‘ مرکزی کمیٹی کے ممبر اختر حسین لانگو‘ نو منتخب صدر غلام نبی مری‘ احمد نواز بلوچ نے کوئٹہ میں ضلعی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نو منتخب جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو نے سر انجام دیئے اس موقع پر پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ‘ ساجد ترین ایڈووکیٹ و دیگر مرکزی و ضلعی اکابرین بھی بڑی موجود تھے ضلعی کنونشن بیاد راہشون سردار عطاء اللہ مینگل‘ کامریڈ غلام رسول بلوچ و دیگر کی جدوجہد“ منعقد ہوا کنونشن میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا غلام نبی مری ضلعی صدر‘ میر جمال لانگو ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ غلام رسول اور دیگر پارٹی ساتھیوں کی ثابت قدم جدوجہد‘ سوچ فکر‘ قربانیاں قابل تحسین ہیں انہیں کی قربانیوں کی بدولت کارروان آگے بڑھ رہا ہے تعمیری تنقید اصلاح کیلئے ضروری ہے موجودہ ملکی صورتحال و چیلنجز کا جائزہ لیا جائے تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غیور عوام مہنگائی و دیگر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں بی این پی ضلع کوئٹہ کے ضلعی کنونشن میں پارٹی کے ضلعی کونسلران‘ یونٹ سیکرٹری‘ ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کی بڑی قومی جمہوری قوت ہے پارٹی بلوچستان بھر میں مزید فعال و متحرک ہوتی جا رہی ہے اس سے واضح ہو چکا ہے کہ پارٹی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے تمام اضلاع میں کامیاب ضلعی کنونشنز‘ شمولیتی پروگرامز یقینا اس بات کا ثبوت ہے آج کے ضلعی کنونشن میں 500سے زائد ضلعی کونسلران‘ یونٹ سیکرٹریز‘ ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز کی شرکت اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ آج کوئٹہ میں یونٹ سازی کے عمل مختصر مدت میں مکمل ہو چکی ہے یونٹ کا قیام سیاسی پارٹیوں کو مضبوط و مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے کوئٹہ کی پارلیمانی و سیاسی قوت بی این پی بن چکی ہے مقررین نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے عوام کے ساتھ معاہدہ کیا تھا چھ نکات میں بلوچستان میں ریفائنری کا قیام عمل میں لانے کی بھی بات کی تھی تاکہ بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے کے عمل کو روکا جائے یہ واضح ہو سکے کہ بلوچستان کے وسائل کو کس طرح استعمال میں لایا جا رہا ہے ِپارٹی نے ہر دور میں بلوچستان کے بقاء‘ ساحل وسائل‘ قدرتی دولت کی بقاء کی خاطر اصولی موقف اپنایا گوادر سی پیک کا معاہدہ کب اور کس کے دور میں ہوا اس معاہدے کے مندرجات کہاں ہیں کون سے لوگ تھے جنہوں نے وہاں لب کشائی کی جرات تک نہ کی ہمارے سامنے گوادر سی پیک‘ ریکوڈک‘ بلوچستان کے دیگر ساحل وسائل پر لوٹ کھسوٹ کے عمل کی ہمیشہ مخالفت کی ہے بلوچستان کے مفادات ہمیں زیادہ عزیز ہیں ریکوڈک سمیت کسی بھی اہم معاملے پر اپنا سیاسی اصولی موقف اپناتے ہوئے جدوجہد کرتے رہیں گے جام صاحب کی صوبائی حکومت میں جس طرح فنڈز کی بندر بانٹ کی گئی اور وہ لوگ جو یونین کونسل کی نشست نہیں جیت سکتے تھے صرف اور صرف ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے حقیقی نمائندوں کی بجائے انہیں فنڈز دیئے گئے ہمیں عوام کی خدمت سے روکا گیا لیکن بے دردی کے ساتھ غیر منتخب نمائندوں کو فنڈز دیئے گئے وہ عوام کی خدمت نہیں بلکہ کرپشن کرنے کا ذریعہ تھا اس موقع پر ضلعی کونسل کی منظوری سے الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ چیئرمین‘ جبکہ ممبران میں ساجد ترین‘ جمیلہ بلوچ ممبران تھے الیکشن نتائج کے مطابق غلام نبی مری صدر‘ میر جمال لانگو‘ جنرل سیکرٹری‘ سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی‘ نائب صدر طاہر ایڈووکیٹ شاہوانی‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی‘ جوائنٹ سیکرٹری میر اسماعیل کرد‘ انفارمشن سیکرٹری نسیم ہزارہ‘ پروفیشنل سیکرٹری غلا مصطفی سمالانی‘ لیبر سیکرٹری عطاء اللہ کاکڑ‘ فنانس سیکرٹری میر اکرم بنگلزئی‘ کسان و ماہی گیر سیکرٹری ملک محمد ابراہیم شاہوانی‘ خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی‘ ہیومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ منتخب ہوئے۔
Share this: