بغداد:بابل میں سیکورٹی فورسز اور منشیات کے بیوپاری کے درمیان مسلح جھڑپوں میں 18 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ عراقی میڈیا نے بتایا کہ دہشت گردی کے مقدمات کے ایک ملزم نے اپنے گھرانے کے متعدد افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔ مرنے والوں میں 12 بچے شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی جھڑپیں بابل صوبے کے شمالی ضلع الجبلہ میں ہوئیں۔ذرائع نے بتایا کہ جھڑپوں کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے دو اہل کار زخمی ہو گئے۔ مزید برآں مطلوب گھرانے کے 18 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 12 بچے ہیں۔واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد مطلوب شخص نے خود ہی بچوں اور اپنے گھرانے کے افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بابل پولیس نے بتایا تھا کہ مختلف قانونی شقوں کے تحت 41 مطلوب ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ کارروائیاں صوبے کی پولیس کے سربراہ کی ہدایات پر عمل میں آئیں۔
عینی شہدین کا کہناہے کہ بچے اور مزکورہ افراد فورسز کے گولہ باری میں ھلاک ہوئے ہیں ۔
Share this: