سوڈان فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج۔چار ھلاک ۔

24newshd
سوڈانی, شہری, فوجی, بغاوت, کیپشن: سوڈانی شہری فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں( فوٹو بشکریہ سی این بی سی نیوز) (مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان میں سکیورٹی فورسز نے 25اکتوبر کی فوجی بغاوت کے خلاف دارالحکومت خرطوم اور دوسرے مقامات پراحتجاجی ریلیاں نکالنے والے مظاہرین پرآنسو گیس اوربراہ راست گولہ بارود داغا ہے، جس کے نتیجے میں4مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ العریبہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سوڈانی ڈاکٹروں کی کمیٹی نے ٹویٹ کیا ہےکہ ہلاکتیں خرطوم کے جڑواں شہر اُم درمان میں جمعرات کے روز ہوئیں اور بہت سے مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ سخت حفاظتی اقدامات اور پلوں اور سڑکوں کی بندش کے باوجود25 اکتوبر کوفوج کے اقتدارپر قبضے کے خلاف ہزاروں سوڈانیوں نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں میں شرکت کی ہے۔خرطوم میں ہزاروں افراد مظاہرے میں شریک تھے،وہ ڈھول بجا رہے تھے اور سوڈانی جھنڈے لہرا رہے تھے۔مظاہرین نے سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بکتربند گاڑیوں پر جوابی پتھراؤ کیا جہاں سے آنسو گیس چلائی گئی تھی۔اسی طرح کے مظاہرے ملک کے دیگر حصوں بشمول مغربی صوبوں کسالہ اور دارفراور ساحلی شہر پورٹ سوڈان میں بھی ہوئے ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post