خضدار:این ایچ اے نے این 25شاہراہ ڈبل وے کا سیکشن ون اشرف ڈی بلوچ تعمیراتی کمپنی کو ایوارڈ کردیا، پہلا سیکشن خضدار سے جیوا تک تعمیر ہورہاہے،اس کے بعد چار سیکشن پر بھی بہت جلدکام شروع ہوجائیگا،پہلے مرحلے میں ٹوٹل ڈھائی سو کلومیٹر روڈ خضدار سے کچلاک تک بنائی جائیگی۔ یہ بات این ایچ اے بلوچستان ویسٹ زون کے ممبر شاہد احسان نے ای سوالات کا جوابات دیتے ہوئے کیا۔این ایچ اے ممبر شاہد احسان کا کہنا تھاکہ خضدار سے کچلاک تک ڈھائی سو کلومیٹر میں میں کل پانچ سیکشن رکھے گئے ہیں۔ پہلا سیکشن ایک معیاری تعمیراتی کمپنی اشرف ڈی بلوچ کو ایوارڈ کردیا گیا ہے یہ سیکشن خضدار سے شروع ہوگا جس پر بہت جلد کام کا آغاز کردیا جائیگا۔ اس کے بعد سیکشن ٹو تھری فور اور فائف پر کام شروع کردیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد احسان کا کہنا تھاکہ خضدار میں بائی پاس کا بننا این ایچ اے کے مستقبل کے منصوبوں میں شامل ہے جب خضدار سے حب تک ڈبل وے پر کام شروع ہوگا اس وقت خضدارسٹی میں بائی پاس کا منصوبہ بھی رکھا جائیگا۔ این ایچ اے ممبر شاہد احسان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بلوچستان میں ٹول پلازے اسٹیبلشمنٹ کیا جاچکا ہے اور ان کو بھی فعال بنایا جارہاہے چونکہ این ایچ اے بلوچستان میں جتنے بھی روڈ ز کی مرمت کرتی ہے وہ انہی ٹول پلازہ کی آمدنی ہوتی ہے اسی رقم سے شاہراہوں کی مرمت کی جاتی ہے اس حوالے سے عوام کو چاہیے کہ وہ قومی فرض سمجھ کر ٹول پلازہ پر ٹول ادا کریں تاکہ روڈز کے معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔ اس سوال کے جواب میں کہ خضدار میں ڈبل وے قومی شاہراہ کے ساتھ مقامی آبادی کے لئے ایک لنک روڈ بنایا جائیگا؟ تو شاہد احسان کا کہنا تھاکہ کوئٹہ کراچی شاہراہ میں ڈبل وے روڈ منصوبے میں لنک روڈ کی تعمیر شامل نہیں ہے تاہم یہ لنک روڈ صوبائی پی ایس ڈی میں پی شامل ہوسکتا ہے بلوچستان حکومت عوام کے فائدے کے لئے لنک روڈ کو شامل کردے تو اس سے مقامی ٹریفک کی روانی میں مذید آسانی پیدا ہوگی۔