خضدار باغبانہ میں لٹیروں نے موٹرسائیکل چھیننے دوران نوجوان کو ھلاک کردیا گئا چمن میں صحافی زخمی

خضدار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خضدار میں آرسی ڈی شاہراہ باجوڑی کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوانقتل اور اس کے ساتھی کوزخمی کردیا۔ قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالسلام غلامانی اور زخمی کی شبیراحمد نتھوانی کے نام سے ہوگئی۔ جنہیں فوری طور پر خضدار ہسپتال پہنچایا گیا۔ لیویز فورس واقعہ کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے شکار نوجوان خضدار سے شادی میں شرکت کیلئے باغبانہ گئے تھے۔ دریں اثنا چمن میں فائرنگ سے صحافی عبدالخالق اچکزئی زخمی ہوگئے۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاگیاہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سرحدی شہر چمن میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران چمن کے صحافی عبدالخالق اچکزئی زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ پولیس کے مطابق تنازعہ گھریلو رنجش کی بناء پر پیش آیاہے۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کیاگیا۔ ا

Post a Comment

Previous Post Next Post