بلوچستا ن کے ساحلی شہر پسنی میں پاکستان میرین ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے رویے کے خلاف مقامی ماہی گیروں نے احتجاجا ً ہڑتال شروع کردی۔
مقامی میڈیا پسنی نیوز کے مطابق ماہی گیروں نے پسنی جیٹی پر قائم ایم ایس اے کے چیک پوسٹ کے سامنے دھرنا دیدیاہے۔
ماہی گیروں کے مطابق ایم ایس اے کے اہلکار ماہی گیروں سے اپنے ذاتی کام کرواتے ہیں اور ماہی گیروں کو سمندر کے اندر شکار سے روک کر اُن سے روٹی پکاتے ہیں اور اپنے سرکاری بوٹ کی صفائی کرواتے ہیں۔
ماہی گیروں کے مطابق ایم ایس اے کے اہلکار ماہی گیروں سے زبردستی اُن کے شناختی کارڈ اور کشتیوں کے لائسنس بھی لے گئے۔
واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستان کی تمام فورسزجن میں ایف سی، کوسٹ گارڈ، ایم ایس اے اور خفیہ اداروں کے رویے مقامی لوگوں کے ساتھ انتہائی نازیبااور غیر انسانی ہے۔جس کی وجہ گذشتہ دنوں لسبیلہ میں کوسٹ گارڈ کے رویے کیخلاف ایک ٹرانسپورٹر نے احتجاجاً اپنا کوچ نذر آتش کردیا تھا۔