جب تک سمندر میں ایک بھی ٹرالر موجود ہے دھرنا جاری رہے گا، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

گوادر/پسنی:جب تک سمندر میں ایک بھی ٹرالر موجود ہے دھرنا جاری رہے گا،بلوچستان کے عوام پر زندگی تنگ کردی گئی ہے اب ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں،مولانا ہدایت الرحمان کی پسنی زیروپوائنٹ پر خطاب،گوادر حق دو تحریک کی حمایت میں پسنی میں شٹر ڈان ہڑتال اور پسنی زیرو پوائنٹ بلاک، مولانا ہدایت الرحمن کی پسنی زیرو پوائنٹ پر آمد، پسنی کے ماہی گیر اور عوام کی بڑی تعداد نے والہانہ استقبال کیا۔مولانا ہدایت الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فشریز انتظامیہ بھتہ خوری میں ملوث ہے فشریز ایکٹ ہونے کے باوجود صوبائی وزرا ہمیں طفل تسلی دیتے ہیں کہ ہم غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف ضابطہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صوبائی وزرا اور بلوچستان حکومت ٹرالر مافیا کے سامنے بے بس ہیں۔ انہوں نے کہا چوتھی مرتبہ صوبائی وزرا ہمارے دھرنے میں آرہے ہیں مگر ہمیں پتہ ہے کہ انکی کوئی حثیت اور انکے اختیار میں کچھ بھی نہیں ہے انہوں مزید کہا کہ جب تک ضلع گوادرکے سمندری حدود میں ٹرالنگ کاخاتمہ نہیں ہوگا دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ مولانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرالر مافیا کے غیر قانونی ماہی گیری کی وجہ سے لوگ فاقوں کا شکار ہیں بھوک و افلاس کی وجہ سے ہمارے ماں بہنیں آج اپنی مستقبل اور روز گار کو بچانے کے لیئے سڑکوں پر نکلے ہیں مگر حکمرانوں کے کان میں جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت و وزرا کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ چیک پوسٹوں کی بھتہ خوری کی وجہ سے ایران بارڈر میں دس روپے کا گیس ہمیں ڈھائی سو روپے میں فروخت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر اور روڈوں پر قائم چیک پوسٹیں منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیا کی روک تھام کرنے کے بجائے خورد و نوش کی اشیا پکڑنے میں مصروف ہیں، چیک پوسٹیں اور قائم قانون نافذ کرنے والے ادارے کرسٹل اور شراب کے کاروبار میں کی روک تھام میں ناکام ہیں لیکن انہوں نے لوگوں کے خورد نوش اشیا و روزگار پر قدغن لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر ہمارے کاروبار اور روزگار پر قدغن لگا ہوا ہے اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہیکہ عوام نے ان کے خلاف آواز نہیں اٹھایا اگر ہم اسی طرح اپنے حقوق کے لیئے متحد رہے تو وہ دن دور نہیں کہ ہمارے حقوق ہر شب خون مارنے والوں کے قبلے درست ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پسنی سمیت ضلع گوادر کے ہسپتالوں میں ادویات لوگوں کے لیئے میسر نہیں مگر گلی گلی میں کرسٹل اور شیشہ تمام تر اقسام کی منشیات عام ہے انہوں نے کہا کہ کسٹم،ایکسائز،کوسٹ گارڈ اور ایف سی بتھہ خور ادارے بن چکے ہیں جب تک یہ عوام کو تنگ کرتے رہینگے ان کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post