بیلہ ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی لاپروائی جان لیوا حادثات کا سبب بن گئی

بیلہ: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی لاپروائی جان لیوا حادثادت کا سبب بن گئی آر سی ڈی شاہرہ پر جگہ جگہ روڈ کے اسکریچنگ آئے روز حادثات رونماں ہو رہے ہیں این ایچ اے حکام کی چشم پوشی حادثات میں کئی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ٹو کراچی آر سی ڈی (ریجنل کونسل آف ڈویلمینٹ)شاہراہ پر جگہ جگہ مرمتی کام کے لیے اسکریچنگ خطر ناک اور جان لیوا حادثات کا سبب بنی ہوئی ہے مرمتی کام کو مکمل کرنے میں این ایچ اے حکام کی سست روی اور عدم توجہی باعث تشویش امر ہے روڈ اسکریچنگ سے کراچی سے لیکر کوئٹہ تک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں عوامی حلقوں نے نیشنل ہائی وے اتھارتی کے ذمہ داران کی غیر ذمہ داری اور لاپروائی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے عوامی پریس کلب بیلہ کے صحافیوں کو بتایا کہ آر سی ڈی شاہراہ متعلقہ ذمہ داران کی عدم توجہی اور لاپروائی کی وجہ سے خونی شاہراہ بنی ہوئی ہے آئے روز حادثات میں کء قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں مگر این ایچ اے حکام اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے غافل ہیں ان حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کمیشنر قلات ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتحار احمد بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ ٹو کراچی آر سی ڈی شاہرہ پر اسکریچنگ کا نوٹس لے کر سڑک کی جلد مرمت کروائی جائے اور انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post