گوادر میں طاقت کا استعمال ہوا تو اس کے اثرات پاکستان کے کونے کونے میں محسوس ہونگے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے خبردار کیاہے کہ اگر گوادر کے عوام پر طاقت کااستعمال کیاگیا تو اس کے اثرات نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے کونے کونے میں محسوس ہوں گے بلکہ یہ بلوچستان حکومت کے ساتھ عمران خان کے حکومت کا پیشہ خیمہ ثابت ہونگے، مذہبی طاقت و زور کے بل بوتے پر2بڑی طاقتیں شکست کھاکرافغانستان میں دفن ھوچکی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گوادر سے متعلق حکومت کی جانب سے بڑے پیمارے پر بلوچستان پولیس کی طلبی پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہاکہ اگرگوادر کے عوام پر طاقت کا استعمال کیاگیاتو یہ نواب بگٹی شہید کے ساتھ اگست2006ء کاسلوک کو دہرانے کے مترادف،اثرات دوررس ھونگے جومحض بلوچستان ہی نہیں پورے پاکستان کے کونے کونے میں محسوس ھونگے جوحکومت بلوچستان ہی نہیں بلکہ عمران خان کی حکومت کے خاتمہ کابھی پیش خیمہ ہوگااس آگ کی چنگاری کی تپش ریاست کوبھی محسوس ہوگا انہوں نے کہاکہ مذہبی طاقت و زور کے بل بوتے پر2بڑی طاقتیں شکست کھاکرافغانستان میں دفن ھوچکی ہیں تیسری بڑی طاقت چین بھی مکافات عمل سے انجام کو پہنچ کرگوادر کے گہرے سمندر کی موجوں سے ٹکرا کے ٹائی ٹانک بن کرسمندر کی تہہ کے حوالے ہوجائیگااور پھر چوتھی طاقت فرانس بھی اپنے غرور کا خمیازہ بھگتے گا۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post