سوڈان: سوڈان میں سونے کی کان دھنسنے سے 38 مزدور ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ، واقعہ منگل کے روز پیش آیا جس میں سوڈان کے وسطی صوبے کردفان میں سونے کی کان دھنسنے سے 38 مزدور دب کر ہلاک ہوگئے۔سوڈان کی مقامی منرل ریسورس کمپنی کا کہنا ہےکہ واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گی۔
حکام کا بتانا ہےکہ واقعہ دارالحکومت خرطوم سے 700 کلو میٹر دور کے علاقے میں پیش آیا۔حکام کےمطابق اس کان میں کام باضابطہ طور پر بند تھا تاہم مقامی مزدوروں نے اپنے مدد آپ کے تحت اس میں کام شروع کیا جس کے بعد واقعہ پیش آیا۔
Share this: