تربت(نامہ نگار )تربت‘ بلیدہ میں نوجوان سراج صالح کے قتل میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو لیویز فورس نے گرفتارکرلیا، ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر لیویز فورس بلیدہ نے سراج صالح کے قتل میں ملوث دو نامزد ملزموں کو گرفتار کرلیاہے،گزشتہ شب گلی بلیدہ میں قتل کیے گئے نوجوان سراج صالح کے نامزد قاتلوں جہان زیب ولد عبدالواحد سکنہ سلو اور شاہ میر ولد کریم بخش سکنہ میناز کو لیویز فورس بلیدہ نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیاہے،ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے بتایا کہ تیسرے نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے لیویز بلیدہ اور کیو آر ایف کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں انشاء اللہ بہت جلد تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرکے متاثرہ فیملی کو مکمل انصاف فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔