کوئٹہ میں سا ئنس کالج کے باہر ہو نے والے بم دھماکے کے مزید 2زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 6ہو گئی۔
تر جمان سول ہسپتال وسیم بیگ کے مطابق گز شتہ شب سائنس کالج کے با ہر ہو نے والے بم دھماکے کے مزید 2زخمی دوران علاج زخموں کی تاب نا لا تے ہوئے چل بسے جس کے بعدہلاکتوں کی تعداد 6ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہہلاک ہو نے والے افراد کی شنا خت محمد اکرم ولد خان محمد، شرف الدین ولد نیاز محمد،یونس آغا ولد آغا جان،حافظ محمد اکرم،ثناء اللہ ولد محمد اکرم،محمد رمضان ولد محمد صادق ناموں سے ہو ئی ہے۔