جیکب آباد:جیکب آبادمسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل اور خاتون کو زخمی کر دیا، سبزی منڈی کے قریب حادثے میں مدرسے کا طالب علم فوت، 5 زخمی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میں مسلح افراد نے جڑیا چوک کے قریب گھر میں داخل ہو کر روجھان جمالی کے رہائشی یاسین لنڈ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ خاتون گلنا ر شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق واقع سیاہ کاری کا تنازع معلوم ہوتا ہے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ایک دوسرے واقع میں سبزی منڈی کے قریب تیز رفتارچنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں مدرسے کا شاگرد منصب برڑو موقع پر فوت جبکہ عابد علی فدا حسین،زبیر احمد،غلام مرتضی اور سلیمان شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی،زخمی مدرسے کے شاگرد نے بتایا کہ جیکب آباد کے ڈرکھن محلہ کے مدرسے میں پڑھتے ہیں مبارکپور جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے جس میں ایک ساتھی فوت ہو گیا ہے۔