جیکب آباد، گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحقo

جیکب آباد:جیکب آباد گڑھی خیروروڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میں واقع گڑھی خیرو لنک روڈ جکھرانی رائیس مل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار طالب حسین بروہی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کار سوار کار چھوڑ کر فرار ہو گئے، جاں بحق طالب حسین کے لواحقین کے مطابق موٹر سائیکل سوار جیکب آباد سے گاؤں آرہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا پولیس نے کار تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post